Soul Mates 01

Soul Mates

(روحوں کا ملن ناول کا دوسرا سیزن)

(Romance, Suspence, Action,Emotions)

By #SahirSami

Epi 01

فنکشن اپنے عروج پر تھا۔ ہال میں تیز رنگین روشنی اور میوزک کی بلند لے ہر کسی کے دماغ کو ماؤف کر رہی تھی۔ نیم برہنہ حسین سے حسین تر رقاصائیں اپنے جسم کو موسیقی کی دھن پر تھرکا رہی تھیں ہر طرف شراب کے گلاس بلند ہو رہے تھے، اور ہنسی کی آوازیں ماحول کو مزید بے خود کر رہی تھیں۔وہ ایک کونے میں صوفے پر نیم دراز بیٹھا تھا، ہاتھ میں شراب کا گلاس تھامے، جس میں گہرے لال رنگ کی شراب اپنی چمک دکھا رہی تھی۔ اس کی آنکھوں میں ہوس کی جھلک تھی، جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ گہری ہوتی جا رہی تھی۔ رقاصاؤں کے جھومتے جسم اس کی نظروں میں سمائے ہوئے تھے، اور وہ ان کا بغور جائزہ لے رہا تھا، جیسے کسی شکار کی تاک میں ہو۔اچانک اس کے اندر کے صبر کا بند ٹوٹ گیا۔ نشے کی شدت اور خواہش کی تڑپ نے اسے بے قابو کر دیا۔ وہ لڑکھڑاتے قدموں کے ساتھ اٹھا اور تیزی سے ایک رقاصہ کی جانب بڑھا۔ اس کے ہاتھ نے رقاصہ کا نرم بازو تھام لیا، اور اپنی طرف کھینچتے ہوئے اس کی آنکھوں میں ایک بے رحمانہ چمک ابھر آئی۔ وہ رقاصہ، جو یہ سب معمول کا حصہ سمجھتی تھی، ایک مترنم سی ہنسی کے ساتھ اپنا رقص چھوڑ کر اس کے ساتھ چل دی، جیسے یہی اس کی قسمت کا حصہ ہو۔پارٹی میں شور و غوغا ویسے ہی جاری رہا۔ کوئی اس منظر کو دیکھتا بھی، تو ایک معمولی بات سمجھ کر نظر انداز کر دیتا- وہ اسے اپنے پرائیویٹ کمرے تک لے آیا۔ کمرے میں پہنچتے ہی اس نے رقاصہ کو بے دردی سے بیڈ پر دھکا دیا اور دروازہ بند کر دیا۔رقاصہ کے چہرے پر ایک دلفریب سی مسکراہٹ تھی، ایک ایسی مسکراہٹ جس میں دوسروں کو لبھانے کی پیشہ ورانہ مہارت تھی۔ اس کا کام دوسروں کی خواہشات کو پورا کرنا تھا، اور اس کے عوض وہ اچھی خاصی قیمت وصول کرتی تھی۔ لیکن وہ شخص، جو اب اس کے قریب آ رہا تھا، نشے میں ایسا مدہوش تھا کہ اسے کچھ بھی سمجھنے کی سکت نہ تھی۔ اس شخص کو یہ علم نہیں تھا کہ اس کے گناہوں کا حساب پورا ہو چکا ہے۔ موت اس کے سر پر سایہ کیے کھڑی تھی، خاموش، مگر قریب۔ آج کا خمار اس کے لیے آخری ثابت ہونے والا تھا، لیکن وہ اس حقیقت سے مکمل بے خبر، اپنی مستی میں مدہوش تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ایک بلند و بالا عمارت کی چھت پر کھڑا تھا، جہاں سے پورا شہر اس کی نظروں کے سامنے تھا۔ شام کا وقت تھا، اور سورج کی آخری کرنیں آسمان کو سرخی مائل کر رہی تھیں۔ اس کے چہرے پر سکون اور آنکھوں میں ایک عجیب سی گہرائی تھی۔ اس نے اپنی آنکھوں پر ایک دوربین لگائی ہوئی تھی، جس کے ذریعے وہ نیچے کے مناظر کا بغور جائزہ لے رہا تھااس کے دوسرے ہاتھ میں ایک سنائپر رائفل تھی، جسے وہ مضبوطی سے تھامے ہوئے تھا۔ گرے کلر کی فٹنگ ٹی شرٹ نے اس کی باڈی کے مسلز کو نمایاں کر دیا تھا، جیسے اس نے سالوں کی محنت سے اپنی فٹنس کو ایک شاہکار بنایا ہو۔ اس کے بازوؤں پر ابھری ہوئی رگیں اور چوڑا سینہ اس کی مضبوط شخصیت کو مزید پرکشش بنا رہے تھے۔ ہوا کے جھونکوں سے اس کے لمبے گھنے بال لہرا رہے تھے، لیکن وہ اپنی توجہ کسی اور چیز پر مرکوز کیے ہوئے تھا۔اس کے انداز میں ایک عجیب سی خوداعتمادی تھی۔ اس کے وجود سے ایک غیر معمولی کشش جھلک رہی تھی، جو اسے ایک خاص شخصیت بنا رہی تھی۔ یہ واضح تھا کہ وہ کوئی عام شخص نہیں تھاکچھ ہی لمحے گزرے تھے کہ ایک سیاہ جیپ سڑک پر تیز رفتاری سے نمودار ہوئی، جیسے وہ ہوا کو چیرتی ہوئی اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہو۔ اس کی نظریں جیپ پر جمی تھیں، ہر حرکت کو گہرائی سے جانچ رہی تھیں۔ اس نے اپنی رائفل پر گرفت مضبوط کی، ایک گہری سانس لی، اور نشانہ باندھ لیا۔ وہ بلندی پر کھڑا تھا اور اس کا انداز تھا کسی ماہر جنگجو کی طرح کا لگ رہا تھاجیپ کی رفتار تیز تھی، لیکن اس کی نگاہیں عقاب کی طرح اپنے ہدف پر تھیں۔ وہ لمحہ قریب آ رہا تھا جب اس کا ہدف اس کی رینج میں ہوگا۔ اس کی آنکھوں میں عزم کی چمک تھی، جیسے وہ اپنے مشن کا ہر پہلو پہلے ہی مکمل کر چکا ہو۔ جیسے ہی جیپ اس کے مطلوبہ فاصلے میں پہنچی، اس نے ایک لمحے کا بھی انتظار نہ کیا۔ ٹریگر دبانے کی دیر تھی کہ سائلنسر لگی رائفل سے ایک دھیمی سی “کٹک” کی آواز نکلی،گولی ایک لمحے کے ہزارویں حصے میں جیپ میں بیٹھی شخصیت کے سینے میں پیوست ہو چکی تھی۔ نشے میں مدہوش وہ شخص، جس پر یہ وار کیا گیا تھا، ایک گہری خاموشی کے ساتھ جھک گیا جب کے ڈرائیور نے جلدی سے گاڑی کو بریک لگایا تھایہ کام مکمل ہوتے ہی وہ تیزی سے اپنے سامان کو سمیٹنے لگا۔ اس کے چہرے پر کوئی گھبراہٹ نہیں تھی۔ چند لمحوں میں وہ عمارت کی سیڑھیوں سے نیچے اترنے لگا۔ نیچے پہنچتے ہی وہ شور اور رش دیکھ سکتا تھا۔ لوگ جیپ کے گرد جمع ہو رہے تھے، حیرت اور خوف ان کے چہروں پر واضح تھا۔ لیکن وہ، جو اس پورے کھیل کا مرکزی کردار تھا، رش میں گم ہونے کے لیے پہلے ہی تیار تھا۔ وہ خاموشی سے وہاں سے نکل گیا، جیسے کبھی وہاں موجود ہی نہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے

یوٹیوب پر پڑھنے کیلئے میرا چینل وزٹ اور سبسکرائب کر لیں

Sahir Ki Diary

1 thought on “Soul Mates 01”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top