Soul Mates
By Sahir Sami
Episode 04
وہ ایک بار پھر اس لیب کے قریب موجود تھا
اس کا انداز چوروں جیسا تھا اور وہ لیب سے کچھ فاصلے پر ایک بڑے سے پتھر کی اوٹ میں چھپا ارد گرد کا جائزہ لے رہا تھا
اس نے اپنا چہرہ نقاب سے ڈھانپا ہوا تھا
کچھ دیر تک وہ سن گن لیتا اور پھر چپکے سے اٹھ کر دبے پاؤں چلتا ہوا لیب کی طرف بڑھا
لیب کا راستہ اس ویرانے میں کچھ بڑے پتھروں کے درمیان سے اس انداز میں بنایا گیا تھا کہ قریب موجود شخص بھی لیب کی موجودگی کو محسوس نہیں کر سکتا تھا
پتھروں کے درمیاں ایک چھوٹا سا شگاف تھا جس کو ایک چھوٹے سے دروازے سے بند کیا گیا تھا اور دروازے کے اوپر جھاڑ جھنکار تھے کہ دروازہ ان میں چھپ جاتا تھا
اس کے بعد ایک لمبی سرنگ نکلتی تھی جو لیب کی طرف لے جاتی تھی
ایسے میں اس شخص کا لیب کی موجودگی کو جان لینا اور اسے ڈھونڈ نکالنا حیرت انگیز تھا
کچھ ہی دیر بعد وہ اس مقفل دروازے کو اپنے طریقے سے کھول کر سرنگ میں اتر چکا تھا
وہ حد درجہ احتیاط برت رہا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اس کا سامنا کسی عام انسان سے نہیں بہت ہی ہوشیار اور خطرناک سمجھی جانے والی لیڈی گھوسٹ سے ہے جس کی وجہ سے انڈرورلڈ میں بھی تشویش پھیلی ہوئ تھی
وہ اس بل کھاتی ہوئ سرنگ سے گزر کر آخر کار لیب کے مین دروازے پر پہنچ چکا تھا
لیب کا دروازہ خلاف معمول اسے کھلا ہوا محسوس ہوا
اس نے اپنی جیب سے پسٹل نکال کر ہاتھ میں پکڑ لیا
کچھ لمحےتوقف کے بعد وہ لیب میں داخل ہو گیا
ساری لیب خالی تھی
نہ کوئ سامان نا کیمیکلز نا حشرات سے بھرے جار حتی کہ ہلکا پھلکافرنیچر بھی موجود نہیں تھا
بہت ہی عجلت کے ساتھ وہ لیب خالی کی جا چکی تھی
وہ حد درجہ مایوس ہوا تھا
مایا اس کی سوچ سے زیادہ ہی ہوشیار تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ لیب ٹریس ہو چکی ہے وہ ایک بار پہلے بھی یہاں آ چکا تھا جس سے مایا نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سارے ثبوت ختم کر دئیے تھے
رہی بات مایا کا سامنا ہونے کی تو وہ جانتا تھا مایا ہمیشہ میک اپ میں ہوتی تھی اور اسکی ظاہری شکل و صورت مختلف نظر آتی تھی
(جدید طرز کا میک اپ جس سے بندہ اپنی اصل شکل تبدیل کر کے خود کو کسی اور حلیہ میں ڈھال سکتا ہے)
مایا کو اس کی اصل شکل میں صرف ایک شخص جانتا تھا اور وہ تھا سالار
وہ ایسے چلتا ہوا لیب میں موجود مایا کے پرائیویٹ روم تک پہنچ گیا
روم میں اسے ایک وال سکرین نظر آئ جو روشن تھی
اچانک ایک نسوانی آواز ابھری
ویلکم مسٹر نقاب پوش
موت کی دہلیز پر موسٹ ویلکم
تو تم آہی گئے دوبارہ یہاں مرنے کیلئیے
اس نے چونک کر دیکھا
سکرین پر وقت الٹا چلتا نظر آرہا تھا
2 منٹ کا وقت نظر آ رہا تھا جو ہر گزرتے سیکنڈ کے ساتھ ختم ہو رہا تھا
مایا کی آواز بدستور آرہی تھی
تم نے مایا کو بیوقوف سمجھا ہے جو دوبارہ سے منہ اٹھا کر آگئے ہو
تمہارا کھیل ختم ہوا
اس کے پاس وہاں رک کر مایا کی باتیں سننے یا انکا جواب دینے کیلئیے وقت بہت کم تھا
مایا نے بہت گہری چال چلی تھی اور اپنی لیب کے ساتھ ساتھ اس کو بھی ختم کرنے کا خطرناک پلان بنایا تھا
وہ مڑا اور نہایت تیزی کے ساتھ بھاگنے لگا
لیب کے دروازے کو عبور کرتے ہی وہ اندھا دھند سرنگ میں دوڑنے لگا تھا
سرنگ کے اختتام پر پہنچا تو باہر جانے کا راستہ بند ہو چکا تھا
دروازے کے اوپر شاید کوئ بھاری وزن رکھا ہوا تھا جس سے دروازہ اوپر کو نہیں اٹھ رہا تھا
اس نے پوری طاقت لگا لی مگر دروازہ نہیں کھل سکا
اس کا دماغ سائیں سائیں کر رہا تھا
وہ بے بس چوہے کی طرح بل میں پھنس کر رہ گیا تھا
اچانک ایک کان پھاڑ دینے والا دھماکہ ہوا
پھر جیسے زلزلہ آ گیا ہو
اسے اپنا سر چکراتا ہوا محسوس ہوا
اس کے حواس ساتھ چھوڑنے لگے تھے
چند لمحوں بعد اندھیرا چھا گیا
جاری ہے
Next Episode